20 دسمبر 2012 - 20:30

شام کے خلاف سرگرم عمل دہشتگردوں نے دمشق کے قریب واقع فلسطینی پناہ گزینوں کےکیمپ یرموک سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے فلسطینی گروہوں کی ثالثی سے ہونے والے مذاکرات کے بعد پسپائی اختیار کی ہے۔ شام کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ وہ یرموک پناہ گزیں کیمپ سے پسپائی اختیار کررہے ہیں۔اس بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں سے کیمپ ميں واپس لوٹنے کی اپیل کی گئی ہے۔دریں اثنا تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ فلسطینی قوم بحران شام میں مداخلت نہیں کرے گی اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں کو پرامن طریقے سے زندگی گذارنی چاہیے۔ لبنان میں حماس کے نمائندے نے یرموک پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے واقعات کو انسانی المیے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ ادھر دہشتگردوں نے شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایک مسجد کو نذر آتش کردیا جس میں قرآن اور دعاؤں کی کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں نے متعدد مرتبہ مسجدوں کو نذر آتش کیا ہے۔ یاد رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں میں بڑی تعداد آل سعود سے وابستہ تکفیری گروپوں کی ہے اور ان دہشتگردوں کو امریکہ، یہودی ریاست، سعودی عرب، قطر اور ترکی نیز فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔بشکریہ از ریڈیو تہران۔۔۔۔۔/110